ڈسٹرکٹ نصیرآباد پولیس کی کارروائی ،نصیرآباد کراچی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد۔

ڈسٹرکٹ نصیرآباد پولیس کی کارروائی ،نصیرآباد کراچی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد۔
کوئٹہ (خ ن)ڈسٹرکٹ پولیس نصیرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سے چوری ہونے والی ٹویوٹا کرولا برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق 11 اگست 2026 کو ٹویوٹا کرولا کراچی کے علاقے شاہین کمپلیکس مین روڈ تھانہ آرام باغ صدر ڈویژن ضلع ساؤتھ کراچی کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج 15 مددگار سینٹر نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔ برآمد ہونے والی گاڑی ٹویوٹا کرولا ماڈل 2012، بلیک رنگ، رجسٹریشن نمبر LEC-5028، لاہور رجسٹریشن کی حامل ہے۔ نصیرآباد پولیس نے گاڑی کی برآمدگی سے متعلق متعلقہ کراچی پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.