سیکورٹی فورسز کی بسیمہ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے

سیکورٹی فورسز کی بسیمہ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے
کوئٹہ(پ ر)سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں بسیمہ کیمپ سے12کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی کی ، ،اس دوران 2دہشت گردہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ۔سیکورٹی فورسز نےدہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود، میگزین،دستی بم اورآئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد کیا۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے اوربلوچستان میں دیرپا امن تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.