مسما اسما دختر امان اللہ اغوا کیس میں چار ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و گاڑی برآمد کرلی گئی ہے: ایس ایس پی آپریشنز

مسما اسما دختر امان اللہ اغوا کیس میں چار ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و گاڑی برآمد کرلی گئی ہے: ایس ایس پی آپریشنز
کوئٹہ(دی باغوان) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیا الحق مندوخیل نے کہاہے کہ مسما اسما دختر امان اللہ اغوا کیس میں چار ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و گاڑی برآمد کرلی گئی ہے ۔کچھی بیگ پولیس نے خاتون کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مغویہ کو بھی بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ مسما اسما دختر امان اللہ، سکنہ قمبرانی روڈ کوئٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ اس کی اپنے کزن خدا بخش کے ساتھ سابقہ منگنی 2022 میں ختم ہوگئی تھی۔ خاتون کے مطابق 13 اگست 2026 کو خدا بخش نے محمد رفیق ولد محمد یوسف، جاوید ولد عبدالصمد اور سراج ولد احمد حسین کے ہمراہ اسے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور 65 ہزار روپے نقدی بھی لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ FIR No. 161/2026 بجرم دفعہ 365-B PPC تھانہ کچی بیگ میں 14 اگست 2026 کو مسما شازیہ، والدہ متاثرہ، کی مدعیت میں درج کیا گیا، جبکہ تفتیش کی ذمہ داری سب انسپکٹر محبوب علی کو سونپی گئی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے نامزد چاروں ملزمان خدا بخش، محمد رفیق، جاوید اور سراج کو گرفتار کرلیا اور مغویہ کو بازیاب کرلیا۔ پولیس نے مبینہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔ 17 اگست 2026 کو بازیاب خاتون کا بیان دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے قلمبند کرایا گیا، جبکہ خاتون کا طبی معائنہ سول ہسپتال کوئٹہ میں کرایا گیا ہے، جس کی میڈیکل رپورٹ تاحال موصول ہونا باقی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان اس وقت پولیس ریمانڈ پر ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.