سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری،فیکٹری سے تقریباً 33 ہزار600 کلوگرام منشیات برآمد کرکے موقع پرتلف کردیاگیا

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری،فیکٹری سے تقریباً 33 ہزار600 کلوگرام منشیات برآمد کرکے موقع پرتلف کردیاگیا
کوئٹہ(دی باغوان)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری.سکیورٹی فورسزکی ضلع پشین کےعلاقے یارومیں منشیات تیارکرنے والی فیکٹری پرچھاپہ،بڑی مقدارمیں منشیات برآمد کرلی.فیکٹری سے تقریباً 33 ہزار600 کلوگرام منشیات برآمد کرکے موقع پرتلف جبکہ فیکٹری کوبھی مسمارکردیا گیا.سیکیورٹی فورسز نے فیکٹری سے بڑی مقدار میں آئس سمیت دیگر منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا.کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی منشیات کی کل مالیت تقریباً 26 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے.منشیات تیارکرنےوالی فیکٹری کی عمارت اور پیداواری یونٹس کوہیوی مشینری کے ذریعے مکمل طور پرمسمارکیا گیا.سیکیورٹی فورسزکی جانب سے صوبے بھر میں منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے.سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں منشیات کے کاروبار کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہیں

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.