اسلام آباد(دی باغوان)الیکشن کمیشن میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور عوام پاکستان کے مقدمات سماعت کےلئے مقرر کردی گئی۔پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور عوام پاکستان کے مقدمات پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے 3 مقدمات پر سماعت ہوگی۔پی کے میپ کے انٹرا پارٹی الیکشنز،پارٹی آئین میں ترمیم اور گوشواروں پر اعتراضات کی سماعت ہوگی۔عوام پاکستان کو ڈی لسٹ کرنے پر شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت ہوگی
الیکشن کمیشن دونوں جماعتوں کی قیادت کو نوٹسز جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے اور پارٹی آئین میں تبدیلی پر عوام پاکستان کو ڈی لسٹ کیا تھا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].