نوشکی سے کونسلر جانان بڑیچ اغوا، صحبت پور میں تین افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

نوشکی سے کونسلر جانان بڑیچ اغوا، صحبت پور میں تین افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
کوئٹہ(دی باغوان) نوشکی میں مسلح افراد نے میونسپل کمیٹی کے کونسلر جانان بڑیچ کو مسجد روڈ سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا، جبکہ صحبت پور میں پولیس تھانہ جیانی کی حدود سے تین افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق صحبت پور کے علاقے گوٹھ اسماعیل چوکی کے قریب تین نامعلوم افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جیانی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، تاہم تاحال مقتولین کی شناخت اور واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ دوسری جانب نوشکی میں مسجد روڈ پر مسلح افراد نے میونسپل کمیٹی کے کونسلر جانان بڑیچ کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مغوی کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دونوں واقعات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.