Politics

‏الیکشن کمیشن کا این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے متعلق مضحکہ خیز وضاحت پہ پاکستان تحریک انصاف کا ردِ عمل:

The Baaghwan
The Baaghwan
November 30, 2025 at 12:13 PM 1 views
‏الیکشن کمیشن کا این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے متعلق مضحکہ خیز وضاحت پہ پاکستان تحریک انصاف کا ردِ عمل:
‏الیکشن کمیشن کا این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے متعلق مضحکہ خیز وضاحت پہ پاکستان تحریک انصاف کا ردِ عمل: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی وضاحت حقیقت سے مکمل فرار اور عوامی مینڈیٹ پر ڈھٹائی سے پردہ ڈالنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ ECP کے اس بیان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ یہ ادارہ غیر جانبداری، شفافیت اور آئینی ذمہ داری سے کوسوں دور کھڑا ہے۔ یہ حقیقت سب پر واضح ہے کہ ۲۶ویں اور ۲۷ویں آئینی ترامیم کے بعد عدالتیں براہِ راست ایگزیکٹو کے ہاتھوں کی ایک کمزور توسیع بن چکی ہیں۔ ایسے ماحول میں جب پورا نظام طاقتور حلقوں کے کنٹرول میں ہو، ECP کا تحریک انصاف کی پیش کردہ حقائق کو بے بنیاد کہنا نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ عوامی شعور کی توہین ہے۔ این اے 18 میں راتوں رات نتائج تبدیل کئے گئے، انتظامیہ نے براہِ راست انتخابی نتائج میں مداخلت کی۔ پاکستان تحریک انصاف یہ بات پوری ذمہ داری سے کہتی ہے کہ ہمارے پاس این اے 18 کے تمام اصل فارم 45 موجود ہیں، جو عوام کے صاف اور واضح مینڈیٹ کا ثبوت ہیں۔ ان فارم 45 اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد کے درمیان شدید تضاد ثابت کرتا ہے کہ اصل نتائج چرائے گئے اور ہماری جیتی ہوئی نشست کے جعلی نتائج مسلط کیے گئے۔ الیکشن کمیشن ایک بار پھر عوام کے ووٹ کی حفاظت نہ کرسکا، بلکہ انتظامیہ کے سیاسی ایجنڈے کو تحفظ دینے کے لیے سرگرم رہا۔ عوام کا مینڈیٹ اسی طرح پامال کیا گیا جیسے فروری 2024 کے عام انتخابات میں ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن کا آر او اور ڈی آر او کی نام نہاد قانونی تقرری کا دفاع بھی ایک رسمی جواز سے زیادہ نہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ پارٹی الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرے، ایک رسمی روایت سے زیادہ کچھ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹریبونلز اسی نظام کا حصہ ہیں جسے حالیہ ترامیم نے ایگزیکٹو کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی بعد حقائق کو مسخ کرنے ہر کوشش ناکام ہوگی کیونکہ قوم جاگ چکی ہے اور اب اپنے ووٹ کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ منجانب مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف

Comments 0

Login to post a comment.