کوئٹہ(دی باغوان)بلوچستان کے 3محکموں کے سیکرٹریز سمیت 9انتظامی آفیسران کی تقرریاں وتبادلے کردئیے گئے حکومت بلوچستان کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے مختلف انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرریوں کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے ایس گریڈ 17 کے افسر سعد کلیم ظفر کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں تعیناتی کے منتظر افسر سے اسسٹنٹ کمشنر کاریزات، ضلع پشین تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمد صادق کو اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ کی حیثیت سے موجودہ خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)کوئٹہ ڈویژن بہادر خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح بی سی ایس گریڈ 17 کے افسر محمد ایاز، جو اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ اور کمشنر سبی کی ڈسپوزل پر تھے، کو اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگوچر، ضلع قلات تعینات کردیا گیا ہے۔تحصیلدار گریڈ 16 ڈاکٹر علی گل عمرانی کو اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگوچر، ضلع قلات کے عہدے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)کوئٹہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ تحصیلدار گریڈ 16 مجیب الرحمن کو موجودہ خالی آسامی پر اسسٹنٹ کمشنر پشین تعینات کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بی سی ایس گریڈ 18 کے افسر محمد عارف کاکڑ کو ڈپٹی سیکرٹری کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے تبدیل کرکے بورڈ آف ریونیو بلوچستان میں سیکرٹری (ریونیو)تعینات کیا گیا ہے۔بی سی ایس گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کمشنر پشین محمد جان کو بھی تبدیل کرکے بورڈ آف ریونیو بلوچستان میں سیکرٹری (لینڈ یوٹیلائزیشن)کے عہدے پر موجودہ خالی آسامی کے خلاف تعینات کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17کے محمد علی درانی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ(ریونیو) تعینات کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے اور تقرریاں عوامی مفاد میں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کوئٹہ شاہ زیب خان کاکڑ کو سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ان کے پیشرو سیکرٹری پی ایچ ای محمد ہاشم غلزئی کو سیکرٹری کالجز ہائیراینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن،سیکرٹری لائیواسٹاک محمددائودبازئی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرکے ان کے پیشرو محمد صالح بلوچ کو سیکرٹری لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ تعینات کردیاگیا۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].