Politics

موسی خیل: چینہ کھونڈی میں ڈائریا کی وباء پھوٹ پڑی، پی پی ایچ آئی ٹیم کا ہنگامی میڈیکل کیمپ، 192 مریضوں کو طبی امداد فراہم

The Baaghwan
The Baaghwan
December 04, 2025 at 12:36 AM 2 views
موسی خیل: چینہ کھونڈی میں ڈائریا کی وباء پھوٹ پڑی، پی پی ایچ آئی ٹیم کا ہنگامی میڈیکل کیمپ، 192 مریضوں کو طبی امداد فراہم
*موسی خیل: چینہ کھونڈی میں ڈائریا کی وباء پھوٹ پڑی، پی پی ایچ آئی ٹیم کا ہنگامی میڈیکل کیمپ، 192 مریضوں کو طبی امداد فراہم* تحصیل تئیصار کے علاقے چینہ کھونڈی میں ڈائریا کی دوبارہ شدت، میڈیکل ٹیم کا ہنگامی کیمپ قائم، 192 مریضوں کا علاج تحصیل تئیصار کے بنیادی مراکز صحت کی مانیٹرنگ کے دوران آج چینہ کھونڈی کے علاقے میں ڈائریا کی وبا دوبارہ پھوٹ پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ کمیونٹی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی اطلاع کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی دائود خان کاکڑ کی قیادت میں فیلڈ ٹیم سے رابطہ کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ڈی ایس ایم صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ پر خود پہنچ گئے۔ علاقے میں صورتحال تشویشناک تھی جس کے پیشِ نظر فوری طور پر موقع پر ہی او پی ڈی قائم کی گئی۔ میڈیکل ٹیم، جس میں میڈیکل آفیسر، میڈیکل ٹیکنیشن، ڈسپنسر اور معاون عملہ شامل تھا، نے ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجہ شروع کیا اور شام 5 بجے تک مسلسل او پی ڈی جاری رکھی۔ ہنگامی کیمپ کے دوران 192 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا، جبکہ ٹیم نے لوگوں میں اُبالا ہوا پانی پینے، صفائی کے اصولوں اور دیگر حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔

Comments 0

Login to post a comment.