نئی دہلی(بی بی سی)چینی صدر شی جن پنگ برکس سمٹ 2026 میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا طیارہ پالم ایئربیس پر اترا۔ شی جن پنگ نے اس سے قبل 2019 میں انڈیا کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر ان کی اور انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کی چنئی کے قریب مملا پورم میں غیر رسمی سربراہی ملاقات ہوئی تھی۔
اس سربراہی اجلاس میں میزبان انڈیا، برازیل، جنوبی افریقہ، چین، روس، ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔
ادھر انڈیا میں چین کے سفیر ژو فیہونگ نے جمعہ کی رات انسٹاگرام پر بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان متوقع دوطرفہ ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔
صدر شی کی آمد سے کچھ ہی دیر قبل چائنا سدرن ایئرلائنز نے چھ برس بعد انڈیا اور چین کے درمیان براہِ راست فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق گوانگزو اور نئی دہلی کے درمیان پروازیں 21 ستمبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].