چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی,ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی,ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں
دہلی(جیو نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے دہلی میں سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا سے بات کرتے ہوئے کہا چین برکس کے رکن ملکوں کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیج میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، جنگ نے پورے خطے کے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو 7 شرائط پیش کی ہیں تاہم ان شرائط کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔ اتنا کہا گیا ہےکہ ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران پیر کو مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرےگا جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے، ان ممالک کو دعوت کا مقصد انہیں نئے رستہ کی تفصیل اور ٹرانزٹ کے انتظامات سے آگاہی دینا بتایا گیا ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان طے معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلہ رستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا اور خلیج فارس سے خارجی رستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا، یہ ٹرانزٹ ایرانی پروٹوکول کے تحت ہوگا۔جنوبی رستہ جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے وہ بند کردیا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.