Politics
لاہور میں ٹریفک حادثات کی شرح میں مسلسل اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا، روزانہ 200 سے زائد حادثات رپورٹ ہونا معمول بن گیا، 4 اہم شاہراہیں خطرناک جبکہ تیز رفتاری جان لیوا حادثات کی وجہ قرار دیدی گئی ہے۔
The Baaghwan
November 29, 2025 at 09:53 AM
1 views
لاہور میں ٹریفک حادثات کی شرح میں مسلسل اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا، روزانہ 200 سے زائد حادثات رپورٹ ہونا معمول بن گیا، 4 اہم شاہراہیں خطرناک جبکہ تیز رفتاری جان لیوا حادثات کی وجہ قرار دیدی گئی ہے۔
لاہور کی ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوگئی، رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 80 ہزار 600 سے زائد حادثات ہوچکے ہیں، 29 ہزار 200 حادثات اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آئے۔
لاہور میں ایک دن میں اوسطاً 250 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہورہے ہیں، شکار ہونیوالے 75 فیصد موٹر سائیکل سوار ہیں، چار اہم شاہراہیں رائیونڈ روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ اور جی ٹی روڈ ٹریفک حادثات کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹس ہیں جبکہ کینال روڈ پر موٹرسائیکل کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ایک عام بات ہے جو جان لیوا حادثات کا سبب بن رہی ہے۔
Comments 0