واشنگٹن ۔ (اے پی پی):امریکا نےسکیورٹی خطرات میں اضافے کے باعث اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کے اپنے منصوبوں پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
شنہوا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سفری ہدایت میں ایران کی جانب سے امریکی مفادات کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے خطرے، مسلح تنازعہ ، ملک سے باہر جانے پر پابندی اور سوشل میڈیا سرگرمیوں سے متعلق مقامی قوانین سے خبردار کیا گیا ہے۔سفری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری 2026 کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی شروع ہونے کے بعد سے ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔
یہ سفری ہدایت ایسے وقت جاری کی گئی ہے جب سعودی عرب نے حوثی حملوں کے الزامات کے بعد مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں میں الرٹ جاری کیے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور فوجی اڈوں کے قریب رہنے اور کام کرنے والے امریکی شہریوں کو، بالخصوص یمن کی سرحد کے قریب، زیادہ خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یمن کی سرحد سے متصل علاقے کو جان لیوا خطرات کے باعث لیول 4 ’’سفر نہ کریں‘‘ قرار دیا گیا ہے جو سفری ہدایت کی بلند ترین سطح ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].