جنوبی کوریا(جیو نیوز)جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وی سنگ لاک نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں اپنی ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے اب بھی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے جن میں ایک میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ بھیجنا بھی شامل ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر نے پارلیمانی آڈٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیول ممکنہ آپشنز کے حوالے سے امریکا کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صدر لی جے میونگ کے سابقہ اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی جنگی تعیناتی کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].