پاسداران انقلاب کا امریکی MQM-170 جاسوس ڈرون کا کنٹرول حاصل کرکے اسے قبضے میں لینے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا امریکی MQM-170 جاسوس ڈرون کا کنٹرول حاصل کرکے اسے قبضے میں لینے کا دعویٰ
تہران(جیو نیوز)ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے مغرب میں ایک امریکی جاسوس ڈرون قبضے میں لے لیا ہے۔ ایک باضابطہ بیان میں آئی آر جی سی نیوی نے کہا کہ ان کے الیکٹرانک وارفیئر یونٹ نے آبنائے ہرمز کے مغرب میں امریکی جاسوس ڈرون MQM-170 کا کنٹرول حاصل کرکے اسے کامیابی سے زمین پر اتار لیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ڈرون کا بنیادی مشن خلیجِ فارس کی ساحلی پٹی اور آبنائے ہرمز میں ایران کے فضائی دفاعی نظام کی نشاندہی کرنا تھا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ ڈرون سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس ڈرون کی پرواز کا آغاز خلیجِ فارس کے جنوبی کنارے پر واقع ممالک میں سے کسی ایک کے ساحل سے ہوا تھا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.