امریکا خلا میں جنگ کی تیاری بند کرے،چین

امریکا خلا میں جنگ کی تیاری بند کرے،چین
بیجنگ۔ (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ خلا میں جنگ کی تیاری بند کر دے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے امریکی خلائی فورس کی جانب سے پہلی بار مدار میں ہتھیاروں کی تنصیب کی تصدیق سے متعلق بیان کے بعد گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔چین نے بیرونی خلا کو مسلح کرنے، اسے میدانِ جنگ بنانے اور وہاں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکاپر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ اور بیرونی خلا میں جنگ کی تیاری کرنا بند کرے۔ واضح رہے کہ ،امریکی خلائی فورس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس نے مدار میں مخالف جارحانہ کارروائیوں کے خلاف دفاع کی صلاحیت کے حامل ہتھیار نصب کیے تھے تاہم اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ امریکی خلائی فورس نے اپنے اعلان میں خاص طور پر چین کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ اپنی عسکری جدید کاری کی حکمتِ عملی کے تحت خلائی اور فوجی خلائی کارروائی کی صلاحیتوں کی تیاری اور استعمال کر رہا ہے، امریکی خلائی فورس نے روس کا بھی ذکر کیا۔ امریکی فورس کے مطابق روس کو یقین ہے کہ مستقبل کے تنازعات میں خلائی بالادستی فیصلہ کن عنصر ثابت ہو گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.