Politics

رکنی: صاف پانی منصوبہ فیز ٹو افتتاحی مرحلے میں داخل 2025

The Baaghwan
The Baaghwan
November 29, 2025 at 08:05 AM 1 views
رکنی: صاف پانی منصوبہ فیز ٹو افتتاحی مرحلے میں داخل 2025
رکنی: صاف پانی منصوبہ فیز ٹو افتتاحی مرحلے میں داخل 2025 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی خصوصی توجہ اور عوام دوست پالیسی کے نتیجے میں صاف پانی کی فراہمی کے فیز ٹو منصوبے نے باضابطہ طور پر افتتاحی مرحلے میں قدم رکھ لیا ہے۔منصوبہ تقریباً چھ کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے شروع کیا گیا ہے، جو رکنی شہر میں پینے کے صاف پانی کی مستقل، پائیدار اور بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم ترقیاتی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔محکمہ پی ایچ ای کے حکام نے صوبائی وزیر کی ہدایات کی روشنی میں پانی ذخیرہ کرنے والی نئی ٹینکیوں کے تعمیراتی کام کے لیے ٹھیکیدار کو لے آؤٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے فنی عملے کی نگرانی میں منصوبے پر عملی کام کا آغاز جلد متوقع ہے، تاکہ شہر کے باسیوں کو جلد از جلد اس منصوبے کے ثمرات پہنچ سکیں۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نےکہا کہ حکومت عوامی ضروریات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت، معیار اور وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رکنی شہر میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی حکومت کا وعدہ بھی ہے اور ترجیح بھی، اور اس منصوبے کی تکمیل شہریوں کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرے گی

Comments 0

Login to post a comment.