حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاونس میں نمایاں اضافہ کر دیا

حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاونس میں نمایاں اضافہ کر دیا
کوئٹہ(خ ن)حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاونس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی کنوینس الاونس 4 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق نظرثانی شدہ خصوصی کنوینس الاونس معمول کے کنوینس الاونس کے علاوہ دیا جائے گا۔ معذور کوٹے پر بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے معذور قرار دیے گئے سرکاری ملازمین بھی اس الاونس کے حقدار ہوں گے۔حکومت بلوچستان کے اس اقدام سے معذور سرکاری ملازمین کو آمدورفت کے اخراجات میں اضافی مالی سہولت فراہم ہوگی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.