Politics

فارما ایشیا نمائش 2025 دوسرے روز بھی شاندار تکمیل کے ساتھ جاری

The Baaghwan
The Baaghwan
December 04, 2025 at 09:28 AM 3 views
فارما ایشیا نمائش 2025 دوسرے روز بھی شاندار تکمیل کے ساتھ جاری
فارما ایشیا نمائش 2025 دوسرے روز بھی شاندار تکمیل کے ساتھ جاری 13 ہزار 500 سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت نے اس ایونٹ کو پاکستان کی فارما صنعت کے لیے ایک نمایاں سنگِ میل بنا دیا ہے۔ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور صنعتی ترقی میں فارما سیکٹر کی پیش رفت کو ملک کے مستقبل کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔ نمائش کے دوران ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ڈریپ کا اہم اجلاس بھی توجہ کا مرکز رہا، جس میں ادویات کے ٹریس ایبلٹی نظام پر بریفنگ اور پیش رفت کا جائزہ پیش کیا گیا۔ یہ ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما انڈسٹری میں شفافیت اور معیاری نظام کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ ایس آئی ایف سی اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اشتراک سرمایہ کاری اور صنعتی استحکام کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ فارما ایشیا نمائش، پاکستان کی فارما انڈسٹری کی عالمی سطح پر شناخت اور ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہی پلیٹ فارم مقامی ادویات کی پیداوار میں بہتری، سستی اور معیاری دواؤں کی دستیابی، اور کاروباری روابط، برآمدات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ فارما ایشیا 2025 پاکستان کی فارما صنعت کی مضبوطی اور مستقبل کی سمت ایک باوقار پیش قدمی۔

Comments 0

Login to post a comment.