کوئٹہ (خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 21 ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کےحوالے سے ریڈینس میٹنگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں نیشنل ای او سی ممبر، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پولیو، متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے پلان، ٹیموں کی تعیناتی، سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ 41 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 1800 ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی۔ مہم کے لیے سکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].