کوئٹہ(خ ن)بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے عوامی شکایات کے فوری اندراج اور ان پر بروقت کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 1715 کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی ہے، جس کے تحت شہری پولیس سے متعلق شکایات، فوری مدد اور دیگر متعلقہ معاملات کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق بلوچستان پولیس کی جانب سے آگاہی کے سلسلے میں شہری ایف آئی آر یا شکایت درج نہ کیے جانے، پولیس اہلکاروں کے ناجائز یا نامناسب رویے، رشوت اور بدعنوانی سمیت فوری نوعیت کے قابلِ شکایت معاملات ہیلپ لائن 1715 پر رپورٹ کر سکتے ہیں۔عوامی شکایات کی موثر مانیٹرنگ اور ان پر بروقت کارروائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔شہری شکایات اور متعلقہ پریس ریلیز کے مطابق معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں:پولیس ہیلپ لائن: 1715فون: 081-9204851واٹس ایپ: 0304-3470110 پر اطلاع دی جاسکتی ہے ۔بلوچستان پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناانصافی، بدعنوانی یا قابلِ شکایت معاملے پر خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ ہیلپ لائن کے ذریعے اطلاع دیں تاکہ شکایت کا اندراج اور بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].