معصوم خان میرزئی کا عالمگیر مندوخیل ایڈووکیٹ کو ینگ لائرز الائنس بلوچستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

معصوم خان میرزئی کا عالمگیر مندوخیل ایڈووکیٹ کو ینگ لائرز الائنس بلوچستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
کوئٹہ(پ ر)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما معصوم خان میرزئی نے عالمگیر مندوخیل ایڈووکیٹ کو ینگ لائرز الائنس بلوچستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 326 میں سے 203 ووٹ حاصل کرکے ان کی واضح کامیابی نوجوان وکلاء کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر مندوخیل ایڈووکیٹ کا سفر طلبہ سیاست سے لے کر وکلا کی نمائندہ قیادت تک مسلسل جدوجہد، تنظیمی وابستگی اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے سے عبارت ہے۔ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے نوجوانوں کی سیاسی و تنظیمی تربیت اور ان کے مسائل کے لیے فعال کردار ادا کیا، اور آج نوجوان وکلاء کی جانب سے ملنے والا اعتماد اسی جدوجہد کا ایک اہم تسلسل ہے۔ معصوم خان میرزئی نے امید ظاہر کی کہ عالمگیر مندوخیل اپنی متحرک قیادت اور تنظیمی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ینگ لائرز الائنس بلوچستان کو مزید منظم اور مؤثر بنائیں گے اور بالخصوص نوجوان وکلاء کے لائسنسز، پیشہ ورانہ حقوق، روزگار کے مواقع اور دیگر بنیادی مسائل کو متعلقہ فورمز پر مضبوط انداز میں اٹھاتے ہوئے ان کے عملی حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی محض ایک انتخابی فتح نہیں بلکہ عالمگیر مندوخیل پر نوجوان وکلاء کی جانب سے عائد کی گئی ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ ہم انہیں اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں نوجوان وکلاء کے اعتماد اور توقعات پر پورا اترنے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.