اسلام آباد(دی باغوان)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان آخوندزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی گرفتاریوں، سیاسی رہنماؤں و کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی اور سیاسی سرگرمیوں کے خلاف جاری اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا مارچ مکمل طور پر پُرامن ہوگا اور جمہوری و آئینی حقوق کے لیے ہوگا۔ مارچ کی حتمی دن کا حتمی فیصلہ ہم خود کریں گے کہ کب آنا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].