ساران تنگی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا : شاہد رند

ساران تنگی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا : شاہد رند
کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ساران تنگی کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشتگرد عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔معاون وزیر اعلی برائے اطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.