سکیورٹی فورسزکی بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکی بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(جیو نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ساران تنگی میں کارروائیاں کیں جس میں فتنہ الہندوستان کے6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی کاروائیوں کے دوران 9 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے6 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسزکی بہادری اورپیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.