سریاب سے کچلاک تک جناح پیپلز ٹرین کا آغاز بلوچستان میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے: نوابزادہ جمال رئیسانی

سریاب سے کچلاک تک جناح پیپلز ٹرین کا آغاز بلوچستان میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے: نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ سروس جناح پیپلز ٹرین کے کامیاب افتتاح پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور بلوچستان کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔اپنے جاری کردہ بیان میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ سریاب سے کچلاک تک جناح پیپلز ٹرین کا آغاز بلوچستان میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ سروس شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی، جس سے روزانہ سفر کرنے والے عوام کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، بہتر سفری نظام اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ جناح پیپلز ٹرین بلوچستان کے عوام کے لیے ترقی اور عوامی سہولت کے نئے سفر کا آغاز ہے۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اس منصوبے کی تکمیل پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، متعلقہ اداروں اور تمام ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عوامی منصوبوں سے کوئٹہ کے شہریوں کو روزمرہ زندگی میں عملی سہولت ملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جناح پیپلز ٹرین سروس کو مزید وسعت دے کر بلوچستان کے دیگر علاقوں تک بھی جدید اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.