وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کاوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات

وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کاوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات
کوئٹہ(خ ن)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلویز نے میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر وزیر اعلی بلوچستان کو مبارکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان میٹرو ٹرین سروس کے آغاز کے حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں سے سبقت لے گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کی کمٹمنٹ اور عوامی سہولت کے اس منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میٹرو ٹرین سروس کے آغاز میں تعاون پر وزارت ریلویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جناح میٹرو ٹرین سروس بلوچستان میں جدید اور بااعتماد سفری سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ الحمدللہ بلوچستان میں عوامی سفری سہولیات کے فروغ کا اہم منصوبہ مکمل ہوا ہے۔ جناح میٹرو ٹرین سروس سے شہریوں کو جدید، محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت میسر آئے گی۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.