اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح کر دیا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح کر دیا
کوئٹہ(خ ن)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ منگل کے روزافتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر حاجی عطااللہ خان اچکزئی، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن مطیع اللہ خان اچکزئی سمیت ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور علم و ادب سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر علم و ادب سے وابستہ حلقوں نے لائبریری فیز ٹو کے قیام اور افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی کا شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ لائبریری کا قیام چمن میں مطالعے، تحقیق، علم و ادب کے فروغ اور نوجوان نسل کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ لائبریریاں کسی بھی معاشرے میں علمی و فکری ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں، جبکہ قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو چمن کے طلبہ، نوجوانوں، ادیبوں اور محققین کے لیے ایک اہم علمی مرکز ثابت ہوگی۔تقریب کے شرکا نے علم و ادب کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات کو جاری رکھنے اور نوجوان نسل کو مطالعے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.