بلوچستان ہیلتھ کیئرکمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر)عبدالحمید بلوچ کا کمیشن ٹیم کے ہمراہ بے نظیر ٹراما اینڈایمرجنسی سینٹر کی ریگولیٹری کا معائنہ

بلوچستان ہیلتھ کیئرکمیشن کے چیئرمین جسٹس(ر)عبدالحمید بلوچ کا کمیشن ٹیم کے ہمراہ بے نظیر ٹراما اینڈایمرجنسی سینٹر کی ریگولیٹری کا معائنہ
کوئٹہ(دی باغوان)بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر)عبدالحمید بلوچ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کمیشن کے اعلیٰ حکام کی ٹیم کے ہمراہ منگل کوکوئٹہ کے سپینی روڈ پر واقع شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر کا ریگولیٹری معائنہ کیا۔یہ معائنہ کمیشن کے اس ریگولیٹری اختیار کے تحت کیا گیا جس کا مقصد بلوچستان ہیلتھ کیئرکمیشن کے ضوابط میں بیان کردہ قابلِ اطلاق دفعات، معیارات اور تقاضوں کے مطابق رجسٹریشن کے لیے ٹراما سینٹر کی صورتحال کی عملی تصدیق کرنا تھا۔معائنے کے دوران،بی ایچ سی سی کے وفد نے ٹراما سینٹر کے مختلف شعبوں اور سروس ایریاز کا دورہ اور جائزہ لیا۔ اس دوران سہولیات کی دستیابی و مناسبت، خدمات کی فراہمی کے انتظامات، مریضوں کی حفاظت کے اقدامات، اور صحت کی دیکھ بھال کے متعلقہ معیارات و ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔بعد ازاں، ٹراما سینٹر کی انتظامیہ اور متعلقہ انچارجز کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔ انتظامیہ نے کمیشن کے وفد کو سینٹر کے امور، خدمات کے دائرہ کار، ٹراما کیئر کی سرگرمیوں اور مریضوں کی محفوظ و مثر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بلوچستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ)عبدالحمید بلوچ اور سی ای او ڈاکٹر نور محمد قاضی نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کی دیکھ بھال کے مقررہ معیارات کی پاسداری، ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل، معیار کی ضمانت (کوالٹی ایشورنس)اور مریضوں کی حفاظت، صحت کی مثر خدمات کی فراہمی کے لیے بنیادی تقاضے ہیں۔چیئرمین نے مریضوں کی حفاظت کو فروغ دینے اور ٹراما و ایمرجنسی کیئر کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ٹراما سینٹر کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ٹراما کیئر کی خدمات کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور کمیشن کے قائم کردہ معیارات و ضوابط کی مسلسل پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت دیا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.