واشنگٹن۔ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پابندیوں میں نرمی دینے اور اس کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی پیشکش سے متعلق خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔
انہوں نے امریکی ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی خبر واپس لے۔ایکسیوس( axios) نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرنے کے بدلے تہران کو پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثے بحال کرنے کی پیشکش کرنے کے لیے تیار تھے۔ٹرمپ نے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر ان کے خلاف منفی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].