بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کا کردار اہم ہے: بلال خان کاکڑ

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کا کردار اہم ہے: بلال خان کاکڑ
کوئٹہ(خ ن)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور صوبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے اور صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) قائم لاشاری کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں قائمقام سی ای او عبدالمنان،، بورڈ کے افسران و اہلکاروں اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ بلال خان کاکڑ نے قائم لاشاری کی بورڈ کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ اور ادارے کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری صوبے کی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کے ساتھ موثر رابطہ اور ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قائم لاشاری کی پیشہ ورانہ خدمات اور تجربہ ادارے کے لیے قابل قدر رہے ہیں جبکہ ان کی محنت اور کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر قائم لاشاری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ ذمہ داری کے دوران انہیں ادارے کے افسران اور ملازمین کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور اہداف کے حصول کے لیے ٹیم ورک بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.