ماس ٹرانزٹ ترقی اور جدید شہری نظام ،نقل وحمل کاایک ہم جزو ہے،صوبائی وزیر منصوبہ بندی

ماس ٹرانزٹ ترقی اور جدید شہری نظام ،نقل وحمل کاایک ہم جزو ہے،صوبائی وزیر منصوبہ بندی
کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ ماس ٹرانزٹ ترقی اور جدید شہری نظام ،نقل وحمل کاایک ہم جزو ہے،کوئٹہ کے ساتھ تربت میں عوام کو جدید ،محفوظ اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کرنا عوامی خدمت ہے،منصوبوں کی افتتاحی تقریبات کوئی غیر معمولی یا مضحکہ خیز عمل نہیں، مختلف ادوار میں حکومتیں اور سیاسی جماعتیں اپنے ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد اور افتتاحی پروگرام منعقد کرتی رہی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق رکن اسمبلی ثنا بلوچ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ میر ظہوربلیدی نے کہاکہ دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ ترقی اور جدید شہری نظامِ نقل و حمل کا ایک اہم جزو ہے۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ کے ساتھ تربت میں بھی گرین بسوں کے ذریعے عوام کو جدید، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کرنا ایک اہم عوامی خدمت ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں تعلیم، صحت، آبنوشی، آبپاشی، ماہی گیری اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات اور متعدد flagship projects پر کام کر رہی ہے، جن کا مقصد عوام کو براہِ راست سہولت فراہم کرنا ہے۔منصوبوں کی افتتاحی تقریبات کوئی غیر معمولی یا مضحکہ خیز عمل نہیں، مختلف ادوار میں حکومتیں اور سیاسی جماعتیں اپنے ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد اور افتتاحی پروگرام منعقد کرتی رہی ہیں۔ آپ اور آپ کی جماعت کے رہنما بھی ماضی میں ایسے منصوبوں کی سنگِ بنیاد اور افتتاحی تقریبات میں شریک رہے ہیں۔ اصل بحث تقریب نہیں بلکہ یہ ہونی چاہیے کہ منصوبہ عوام کے لیے کتنا مفید، موثر اور پائیدار ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.