کھیلوں کے شعبے کی بہتری کیلئے کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی رائے انتہائی اہم ہے: صوبائی مشیر کھیل

کھیلوں کے شعبے کی بہتری کیلئے کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی رائے انتہائی اہم ہے: صوبائی مشیر کھیل
کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس پالیسی کے سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں، کھلاڑیوں، نوجوانوں اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکا نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور پالیسی سے متعلق مختلف تجاویز اور سوالات پیش کیے۔صوبائی مشیر محترمہ مینا مجید بلوچ نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے، ان سے براہِ راست گفتگو کی اور کھیلوں کے شعبے سے متعلق ان کی تجاویز اور آرا کو غور سے سنا اور نوٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ اسپورٹس ریویو پالیسی کا مقصد کھیلوں کے شعبے کو مزید موثر بنانا، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا ہے۔مینا مجید بلوچ نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی رائے انتہائی اہم ہے، اور ان کی تجاویز کو آئندہ کے لائحہ عمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.