کوئٹہ(پ ر)پولیو فرنٹ لائن ورکرز کی صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافے کے لیے سوشل میڈیا چیمپئنز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق پیغامات کو سوشل میڈیا کے ذریعے مثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی سیشن میں ای او سی کوآرڈینیٹر انعام الحق، ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر نجیب اور یونیسیف پولیو ٹیم لیڈ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا کو سوشل میڈیا کے مثر استعمال، عوامی آگاہی اور پولیو کے خاتمے کی مہم کے پیغامات کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔مقررین نے فرنٹ لائن ورکرز کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیو سے متعلق درست معلومات اور آگاہی پیغامات عوام تک پہنچانے میں مزید موثر کردار ادا کریں۔تربیتی سیشن کے اختتام پر ای او سی کوآرڈینیٹر انعام الحق نے شرکا میں شرکت اور تربیت کے دوران خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].