اسلام آباد(جیو نیوز) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام طلب کرلیے گئے۔ الگ الگ اجلاس شام سوا 6 بجے ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام ہوگا، پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بھی آج ایوانِ صدر میں طلب کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر حتمی فیصلہ آج پارلیمنٹ میں آئینی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہکے پی حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی تھی ۔ دہشت گردی کے خلاف مبینہ عدم تعاون کا بھی معاملہ تھا۔ غیر معمولی حالات میں آئینی دفعات کا استعمال ناگزیر ہو سکتا ہے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].