اسلام آباد(جیو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ صارف سے ٹیکس وصول کرکے اپنی جیب میں ڈالنے والےکاروبارکسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایف بی آر کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے کہاکہ ٹیکس کی مکمل استعداد کے حصول کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیس لیس نظام کے تحت کیمروں کی مدد سے پیداوار کی نگرانی مؤثر بنائی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ سمیڈا سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کی مالیت 2028 تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سمیڈا کاروبار کےلیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرے۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].