ڈھائی لاکھ روپے میں 3 منٹ کی دنیا کی مہنگی ترین واٹس ایپ کال

ڈھائی لاکھ روپے میں 3 منٹ کی دنیا کی مہنگی ترین واٹس ایپ کال
کراچی(جیو نیوز)کراچی کی سینٹرل جیل میں قید مالدار کاروباری شخصیات کی ان کے اہلخانہ وکلاء یا دوستوں سے واٹس ایپ پر کال کرائے جانے کے عوض15ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سپرینٹنڈنٹ سینٹرل جیل عبدالکریم عباسی نے سوال کرنے پر لاعلمی ظاہر کی اور بتایا کہ وہ ایسی کاروائیوں سے بچنے کیلئے جیل کے واٹس ایپ کا پاسورڈ ہر ہفتے تبدیل کرتے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل کا یومیہ ایک کروڑ روپے کا سسٹم چلانے میں رضوان میمن عرف رضوان گنجا کا گروہ ملوث ہے۔ جو حوالہ ہنڈی، گٹکا اسمگلنگ، کاروباری تنازعات میں گرفتار میمن برادری کے ملزمان کو پرتعیش قید کیلئے سہولتیں دلوانے میں اہم کردار ہے۔ اسی گروہ نے گزشتہ روز میمن برادری کے ایک بلڈر کو بی کلاس دلانے کیلئے 25 لاکھ روپے وصول کیے اور پھر اس بلڈر کی کسی شخصیت سے واٹس ایپ پر 3 منٹ کی بات کرانے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے۔ جیل میں موبائل فون نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے سینٹرل جیل کا وائی فائی استعمال کیا جاتا ہے۔ عام حالات میں ایسی کالز کے کم سے کم 15 ہزار روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔ رضوان میمن کی فون کالز پر کسی بھی طرح کے قیدیوں، اہلخانہ یا ملاقاتیوں کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ یہی نہیں رضوان میمن کا گروہ قیدیوں کو جیل کے اسپتال یا جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ منتقل کرنے کیلئے ملینز میں وصولیاں کرتا ہے۔

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.