آرٹیکل 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا ہے: بیرسٹر گوہر

آرٹیکل 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا ہے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے جمہوریت میں کسی بھی منتخب حکومت کو اس طرح برخاست نہیں کیا جاتا، آرٹیکل 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پالیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’(ایمرجنسی لگانے کے) اس عمل سے جمہوریت اور صوبائی خودمختاری کو نقصان ہو گا۔ اس عمل سے دہشت گردی کے خلاف آپ کا بیانیہ نظر انداز ہو گا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اگر حالات کی بنیاد پر ایمرجنسی لگانی ہے تو پھر کچے کے علاقے میں بھی ایمرجنسی لگا دیں۔‘ انھوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے اقدامات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ جمہوریت کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔’آپ نے پنجاب میں ساری سیٹیں لی تھیں اور خیبرپختونخوا میں بھی ہمارے سارے اختیار محدود کر دیے گئے اب یہ تو صرف رسمی کارروائی رہ گئی تھی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ماضی میں سندھ اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی کے تحفظات رہے ہیں۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.