اسلام آباد(بی بی سی)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
پاکستان کی قومی اسمبلی کے بعد پارلیمان کے ایوانِ بالا سینیٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدی نے پیش کی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی نے تقریباً چار گھنٹے کی بحث کے بعد خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قراردار منظور کی تھی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].