حکومت کے پاس خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں رہی تھی: خواجہ آصف

حکومت کے پاس خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں رہی تھی: خواجہ آصف
اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کے وزیرِ دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالات بتاتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی چوائس نہیں رہی تھی۔ بدھ کے روز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے اپنے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے ذرا ماضی میں دیکھا لیا کریں کہ آپ کے اپنے کرتوت کیا تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مسئلہ صرف دہشتگردی کا ہے۔ وزیرِ دفاع نے الزام لگایا کہ 14 ماہ کے اند 3900 ہلاکتیں ہوئی ہیں کیونکہ وزیرِ اعلیٰ کو اپنی سیاست کے متعلق زیادہ فکر لاحق تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج طالبان نے ایمرجنسی کی مذمت کی ہے اور خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کی بھی مذمت کی ہے۔ انھوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ان کا حلیف اور حریف کون ہے؟ ’حریف پاکستان کی ریاست اور حلیف طالبان ہیں جن کے ہاتھ ہمارے بچوں کے کون سے رنگے ہوئے ہیں۔‘ ’یہ ایک ایسی جنگ ہے جو اس ملک کو، قوم کو متحد ہو کر لڑنی پڑے گی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ حالات بتاتے ہیں کہ ایمرجنسی لگانے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی چوائس نہیں رہی تھی۔ ’یہ آخری آپشن تھا جو ہمیں لینا پڑا۔‘

Comments 0

Sort by:

Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].

Login to post a comment.