کوئٹہ(خ ن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سوراب سمیت قومی شاہراہوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوراب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی میر ظفر زہری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سوراب کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور علاقے میں امن کے قیام اور قومی شاہراہوں پر سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کسی صورت بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ دشمن ممالک کو پاکستان، بالخصوص بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سوراب کے عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].