واشنگٹن(بی بی سی)امریکہ کے سینیئر سینیٹر برنی سینڈرز نے، کانگریس پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول کے بعد، کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پالیسیوں اور اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا ڈیموکریٹس اب ٹرمپ اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات یا سیاسی کارروائی کا رخ کریں گے؟ اس پر برنی سینڈرز کا مختصر جواب تھا: ’بالکل۔‘
اگرچہ برنی سینڈرز آزاد حیثیت رکھتے ہیں، تاہم ان کے ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وسط مدتی انتخابات میں کامیابیوں کے باوجود ڈیموکریٹک پارٹی عوام میں زیادہ مقبول نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ڈیموکریٹس عوام کو آخر پیش کیا کر رہے ہیں؟ آپ ہی مجھے بتائیں، جبکہ میں خود بھی اسی اتحاد کا رکن ہوں۔‘
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].