کوئٹہ (خ ن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور شہر کو خوبصورت و کشادہ بنانے کے عزم کے تحت ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کے خصوصی احکامات پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مجسٹریٹ عامر قیصرانی اوراینٹی انکروچمنٹ کے سپروائزر سرور صاحب کی نگرانی اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے سریاب روڈ، چالو باوڑی اور منی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی،آپریشن کے دوران سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات، تھڑوں، کیبنز اور دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر کے راستوں کو ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا، جبکہ تجاوزات کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔اس موقع پر حکام نے واضح کیا کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انتظامیہ نے دکانداروں اور شہریوں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر بھاری جرمانوں سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].