کوئٹہ (خ ن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل ایکسپو 2026 کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیااس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل ایکسپو 21 سے 24 دسمبر تک بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقد ہوگی، چار روزہ ڈیجیٹل ایکسپو میں تمام ڈیجیٹائزڈ سرکاری محکموں کی کارکردگی اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا، ڈیجیٹل شعبے میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کو قومی اور عالمی کمپنیوں سے متعارف کرایا جائے گا، بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنی ڈیجیٹل مہارتوں کے اظہار اور معاشی خودمختاری کے لیے مثر پلیٹ فارم فراہم کریں گے، دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو رہی ہے، بلوچستان کو بھی روایتی طریقہ کار سے جدید نظام کی طرف لے جا رہے ہیں، بلوچستان کا سب سے بڑا سرمایہ یہاں کے باصلاحیت نوجوان ہیں، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، حکومت سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا لامحدود ذریعہ نہیں بن سکتی، نوجوانوں کو روزگار کے نئے ذرائع پیدا کرنے کی طرف آنا ہوگا، نوجوانوں کا مستقبل صرف سرکاری ملازمتوں سے وابستہ نہیں ہونا چاہیے، انہیں خود روزگار پیدا کرنے اور دوسروں کو روزگار دینے کے قابل بنانا ہے، ڈیرہ بگٹی، ژوب، تربت، بلیدہ، خاران اور آواران سمیت بلوچستان کے ہر علاقے کا نوجوان ڈیجیٹل ذرائع سے اپنے لیے مواقع پیدا کرسکتا ہے، رائز بلوچستان پروگرام اور صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن سمیت ڈیجیٹل اقدامات نوجوانوں اور عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہیں، دہلیز ایپ کو صوبے بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، بالخصوص خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت حکومتی نظام پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، کامیابی کی کنجی میرٹ کی بالادستی ہے، درست شخص کو درست ذمہ داری سونپنے سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے ہیں، صحت، تعلیم، خزانہ اور منصوبہ بندی سمیت مختلف محکموں میں ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ محکمہ خزانہ کا نظام ایک کلک پر دستیاب ہے، حکومتی امور میں روایتی دفتری طریقہ کار پر انحصار کم کیا جا رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے، منصوبہ بندی و ترقیات کے محکمے کو بھی جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، صوبائی پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کو شفاف، جدید اور کاغذ سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے امیدواروں کے مستقبل کو ذاتی پسند و ناپسند سے محفوظ بنایا جائے گا، بلوچستان کے نوجوان معدنی وسائل سے بھی بڑا سرمایہ ہیں، یہی نوجوان صوبے کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے حکومت نوجوانوں اور خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، رائز بلوچستان پروگرام کے تحت خواتین اپنا کاروبار شروع کرکے معاشی خودمختاری کی جانب بڑھ رہی ہیں، نوجوانوں کو صرف ملازمت حاصل کرنے کے بجائے کاروبار شروع کرنے اور دوسروں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی سوچ اپنانا ہوگی، میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ایک کامیاب نوجوان اپنے لیے روزگار پیدا کرنے کے ساتھ سینکڑوں دیگر افراد کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کرسکتا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی میں ہے، بلوچستان کا نوجوان کسی سے کم نہیں، اسے صرف مواقع اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کی ترقی کے لیے بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور میرٹ کی بالادستی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔اصلاحات کے لیے وقت، مسلسل محنت اور جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے،حکومت صوبے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں درست فیصلے کرتی رہے گی، خواہ ان فیصلوں کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنا پڑے،
Comments 0
Join the discussion respectfully. Read our Community Guidelines. To report abuse or a policy issue, email [email protected].