Politics
راولپنڈی میں 3 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ہر قسم کے اجتماعات، جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔
The Baaghwan
December 02, 2025 at 01:31 AM
1 views
راولپنڈی میں 3 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ہر قسم کے اجتماعات، جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنرنے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں یکم سے 3 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، ہر قسم کے جلسے، جلوس، اجتماعات، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے سے دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔
Comments 0