Politics
حکومت بلوچستان کا دہشت گردی میں ملوث بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
The Baaghwan
December 04, 2025 at 09:28 AM
5 views
*حکومت بلوچستان کا دہشت گردی میں ملوث بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ*
کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن کو تیز کئے جانے کی ہدایت ،
صوبائی حکومت کا وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مدد سے انٹر پول کے زریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مقامی سہولت کاروں سے لیکر کالعدم تنظیموں کی قیادت تک کے خلاف پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت بھرپور کارروائی کی جائے گی،
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس—دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے سخت اور غیر معمولی اقدامات کی منظوری
حکام کی بریفنگ، بیرون ملک دہشت گرد قیادت کی مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش
بیرون ملک دہشت گرد کمانڈرز اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے خلاف فوری اور بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
دہشت گردی میں ملوث اندرون و بیرون ملک ہر عنصر کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے
Comments 0