Politics

کوئٹہ نو اکلی میں جعلی ادویات کی پیکنگ فیکٹری پر چھاپہ مالک سمیت 6 افراد گرفتار

The Baaghwan
The Baaghwan
November 30, 2025 at 07:00 AM 1 views
کوئٹہ نو اکلی میں جعلی ادویات کی پیکنگ فیکٹری پر چھاپہ مالک سمیت 6 افراد گرفتار
کوئٹہ نو اکلی میں جعلی ادویات کی پیکنگ فیکٹری پر چھاپہ مالک سمیت 6 افراد گرفتار نو اکلی میں ڈرگ ٹاسک فورس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی پیکنگ فیکٹری پر چھاپہ مارا، جس کے دوران فیکٹری کے مالک محمد طاہر سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملازمین میں نذیر، عبداللہ، محمد یوسف، محمد جاوید اور عزیز الرحمن شامل ہیں۔ یہ فیکٹری مغل آباد شاکر کالونی میں ایک رہائشی مکان میں قائم تھی جہاں جعلی، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات تیار اور پیک کی جاتی تھیں۔ جعلی ادویات اندرون ملک اور پڑوسی ممالک کو سپلائی کی جاتی تھیں۔ چھاپے کی سربراہی ڈرگ انسپکٹر علی احمد اچکزئی اور ایف آئی اے کے افسر نے کی۔ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات، کیپسول، اسٹریپس اور خام مال قبضے میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں اور رپورٹ موصول ہونے پر ملزمان کے خلاف ڈرگ کورٹ میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کوئٹہ کے بڑے میڈیکل اسٹورز کو بھی جعلی ادویات سپلائی کرتے رہے ہیں، جن کے خلاف جلد کریک ڈاؤن کیا جائے گا

Comments 0

Login to post a comment.