Politics

‏اسرائیل نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑادیں، 69 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا، بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

The Baaghwan
The Baaghwan
November 29, 2025 at 09:53 AM 1 views
‏اسرائیل نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑادیں، 69 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا، بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
‏اسرائیل نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑادیں، 69 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا، بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ یو این قرار داد کی مناسبت سے 29 نومبر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دِن ہے، اقوامِ متحدہ نے پائیدار امن کیلئے فلسطین کا 2 ریاستی حل ناگزیر قرار دیا تھا، عالمی برادری کو اِس دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ اقوامِ متحدہ کی قرار داد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 69 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہداء میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں ڈاکٹرز، صحافی، وکلاء اور اقوام متحدہ کے کارکنان بھی شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے اب تک ایک لاکھ 70 ہزار 965 فلسطینی زخمی بھی ہوئے، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ہزاروں ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بربریت سے غزہ کے نہتے عوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی، وزیراعظم پاکستان نے متعدد بار مظالم پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی، فیلڈ مارشل نے بھی کئی مواقع پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اُٹھائی، پاکستان نے امدادی سامان بھیج کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا حق بھی نبھایا۔

Comments 0

Login to post a comment.