Politics

ازبکستان کے ساتھ تجارتی روابط میں این ایل سی کی پیش رفت

The Baaghwan
The Baaghwan
December 04, 2025 at 09:28 AM 6 views
ازبکستان کے ساتھ تجارتی روابط میں این ایل سی کی پیش رفت
ازبکستان کے ساتھ تجارتی روابط میں این ایل سی کی پیش رفت پاکستان کی سرزمین ہمیشہ سے محنت، اعتماد اور صلاحیت کی مثال رہی ہے اور این ایل سی نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ ہم چاہیں تو خطّے کی تجارت کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔ ازبکستان کی جانب سے این ایل سی کو "سال کی تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی" کا ایوارڈ ملنا، صرف ایک ادارے کی کامیابی نہیں، بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ یہ وہ اعزاز ہے جو یہ بتاتا ہے کہ ہمارے ادارے عالمی معیار پر پورا اتر رہے ہیں، ہماری صلاحیتوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے، اور پاکستان خطے کی معاشی سرگرمیوں میں ایک مضبوط کردار ادا کر رہا ہے۔ ایک ہزار سے زائد کامیاب آپریشنز، ہزاروں ٹن تجارتی سامان، غذائی مصنوعات اور ادویات کی بروقت ترسیل یہ سب پاکستان کی پیشہ ورانہ قوت کا زندہ ثبوت ہے۔ ترمیز میں قائم لاجسٹکس مرکز صرف ازبکستان سے تعلق نہیں رکھتا یہ پاکستان کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد پورے خطے کو جوڑنا، تجارت کو آسان بنانا اور ملک کی معیشت کو نئی سمت دینا ہے۔ این ایل سی کی یہ کامیابی دنیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستان صرف ترقی کی دوڑ میں شامل نہیںب لکہ رفتار بھی پاکستان کی اپنی ہے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے… اور دنیا اس پیشرفت کو تسلیم کر رہی ہے۔

Comments 0

Login to post a comment.