Politics

بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، صادق سنجرانی سے سینیٹر منظور کاکڑ کی ملاقات

The Baaghwan
The Baaghwan
November 28, 2025 at 09:43 AM 1 views
بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، صادق سنجرانی سے سینیٹر منظور کاکڑ کی ملاقات
بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، صادق سنجرانی سے سینیٹر منظور کاکڑ کی ملاقات سابق چیئرمین سینیٹ آف پاکستان اور رکن صوبائی اسمبلی میرصادق خان سنجرانی سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے جمعہ کے روزملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختلف امور اور پارٹی کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمتِ عملی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ملاقات کے دوران سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بی اے پی عوامی مسائل کے حل، مقامی حکومتوں کے مضبوط نظام اور شفاف بلدیاتی ڈھانچے کے قیام کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلدیاتی اداروں کی مضبوطی ہی مقامی سطح پر ترقی اور عوامی خدمات کی فراہمی کی بنیاد ہے، اس لیے پارٹی انتخابی مہم کو موثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائے گی۔

Comments 0

Login to post a comment.